ایران خطے میں زرمبادلہ کے ذخائر رکھنے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا

تہران۔ ارنا- بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں ایران کے حقیقی زرمبادلہ کے ذخائر 122 ارب ڈالر ہونے کا اعلان کیا اور ایران کو مشرق وسطی، شمالی افریقہ اور وسطی ایشیا میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے ساتھ تیسرا بڑا ملک قرار دیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے مشرق وسطی، شمالی افریقہ اور وسطی ایشیا کے اقتصادی نقطہ نظر کے سلسلے کی رپورٹوں کی اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اس سال ایران کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر کا تخمینہ 30.8 ارب ڈالر لگایا ہے۔

اس رقم میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا 13 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ 2021 میں اس بین الاقوامی ادارے نے اعلان کیا تھا کہ ایران کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 17.7 ارب ڈالر ہیں۔

اس بنا پر مشرق وسطی، شمالی افریقہ اور وسطی ایشیا کے 32 ممالک کے مقابلے میں ایران اپنے زرمبادلہ کے ذخائر کی قدر کے لحاظ سے بہت اچھی پوزیشن میں ہے اور صرف دو ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر ایران سے زیادہ ہیں۔

سعودی عرب کے پاس 2021 کے دوران 449.5 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر کے ساتھ خطے میں سب سے زیادہ زرمبادلہ کے ذخائر تھے، اور متحدہ عرب امارات 127.8 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

122 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر کے ساتھ ایران اس سال خطے میں زرمبادلہ کے ذخائر کے ساتھ تیسرا بڑا ملک رہا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .